اخلاقیات سے تہی دامن معاشرہ - بصیرت افروز
×



  • قرآنیات

  • مرکزی صفحہ

  • سیرۃ النبی

  • تاریخ

  • فکرو فلسفہ

  • سیاسیات

  • معاشیات

  • سماجیات

  • اخلاقیات

  • ادبیات

  • سرگزشت جہاں

  • شخصیات

  • اقتباسات

  • منتخب تحاریر

  • مہمان کالمز

  • تبصرہ کتب

  • اخلاقیات سے تہی دامن معاشرہ

    حضرت امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رح فرماتے ھیں "الاخلاق بالاحوال لا بالعلوم" اخلاق ماحول سے پیدا ہوتے ھیں نہ کہ علم سے۔

    By محمد شفیق تنولی Published on Dec 14, 2019 Views 3666
    اعلیٰ اخلاقیات سے تہی دامن معاشرہ
    تحریر ۔محمد شفیق تنولی۔ کراچی

    امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رح فرماتے ھیں "الاخلاق بالاحوال لا بالعلوم" اخلاق ماحول سے پیدا ہوتے ھیں نہ کہ علم سے۔
    انگریز کی کاسہ لیس اور تربیت یافتہ بیوروکریسی، سرمایہ دار و جاگیردار طبقہ نے پارلیمنٹ، انتظامیہ، عدلیہ اور میڈیا کے ذریعے سے ایسا تعلیمی،  سیاسی معاشی اور سماجی نظام قائم کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں 95 فیصد کے لگ بھگ ملکی آبادی بنیادی حقوق سے محروم ہے۔عوام جہالت، غربت، خوف، بدامنی، انتشار، دہشت گردی اور احساسِ کمتری کا شکار ھے جبکہ 2 فیصد سے کم ظالم و غاصب طبقہ تکبر و نخوت، رعونت، تفاخر اور احساس برتری کے موذی مرض میں مبتلا ھے۔
    سرمایہ داری کے نظریہ تعلیم اور قوانین کے منطقی نتیجہ کے طور پر، جھوٹ، دھوکہ، لوٹ کھسوٹ، لالچ اور ذاتی و گروہی مفادات اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ اکٹھا کرنے کی کشمکش کے ماحول نے تہذیب و اخلاق سے عاری وحشی دو پایوں کے گروہوں کو جنم دیا اور اداروں کو خوشنما عنوانات دے کر اسلام، جمہوریت، انسانی حقوق، آزادی اظہارِ رائے، دفاع وطن اور قوم پرستی کے دلفریب نعروں کی آڑ میں برطانوی و امریکی سامراج اور ان کے ایجنٹوں کے اقتدار اور مفادات کے تحفظ کا گھناؤنا کھیل شروع کیاگیا جو آج تک جاری ھے۔
     کرہ ارض پر اپنی نوعیت کی یہ واحد ایسی ریاست ھے جس کی تاریخ قابل مطالعہ ہے۔جس کے انسانی وسائل کو سامراج نے ایندھن کے طور پر استعمال کر کے قوم کو دہشتگردی، غربت و جہالت کے اندھے کنوئیں میں دھکیل دیا ھے مگر ہمارے ریاستی ادارے اس کنویں کے اندر بھی سامراجی مفادات کے کھیل میں باہم دست وگریباں ھیں اور  عوام اسی نظام کی قوتوں سے نہ صرف روشن مستقبل بلکہ دنیا کی امامت کی امید پلکوں پر سجائے محو خواب ھے۔
    72 سالوں میں سیاست گردی، جمہوریت گردی، اسٹیبلشمنٹ گردی، پولیس گردی، ڈاکٹرز و ہسپتال گردی, عدلیہ و وکلا گردی، جج گردی، تاجر گردی، مذہب و مسلک و قوم پرستی کے نام پر دہشت گردی کے ان گنت سانحات رونما ھو چکے ھیں جن میں لاکھوں انسانوں کی جانیں ضائع ھو چکی ھیں۔
    اللہ ھمیں ظلم اور طاغوتی نظام کو پہچان کر اس کے مقابلے پر عدل وانصاف کا نظام اور امن، خوشحالی، سچائی، دیانت اور رواداری کا ماحول قائم کرنے کی جستجو، صلاحیت، عزم وہمت اور توفیق عنایت فرمائے۔
    Share via Whatsapp