مطالعہ کا سال 2021ء کی شاہکار کتاب - بصیرت افروز
×



  • قرآنیات

  • مرکزی صفحہ

  • سیرۃ النبی

  • تاریخ

  • فکرو فلسفہ

  • سیاسیات

  • معاشیات

  • سماجیات

  • اخلاقیات

  • ادبیات

  • سرگزشت جہاں

  • شخصیات

  • اقتباسات

  • منتخب تحاریر

  • مہمان کالمز

  • تبصرہ کتب

  • مطالعہ کا سال 2021ء کی شاہکار کتاب

    سال . . 2021 . کی . . شہکار . کتاب

    By شہاب الدین بنگش Published on Feb 12, 2022 Views 1847
    مطالعہ کا سال 2021ء کی شاہکار کتاب
    تأثرات؛ مفتی شہاب الدین بنگش

    مطالعہ کتب کی عادت اور ذوق ہم فکر اہل علم کی صحبت سے ملا ہے۔ پھر ہر سال چند اعلیٰ درجہ کی بہترین کتابیں پڑھ کر ان پر تبصرہ کرنے کا ذوق بھی رہا ہے۔
    سال 2021 ءمیں کئی کتب زیر مطالعہ رہیں نیز مولانا مفتی محمد مختار حسن صاحب سےحضرت امام شاہ ولی اللہ دہلوی کی شہرہ آفاق کتاب حجۃ اللہ البالغہ سبقاً پڑھنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
    حقیقت یہ ہے کہ حجۃاللہ البالغہ کے سمجھنے میں جہاں مولانا مفتی محمد مختار حسن صاحب کے پڑھانے کے دلآویز انداز کا دخل رہا ، وہاں بنیادی کردار اس سال کی اہم کتاب خطبات ملتان کا بھی رہا ہے۔
     خطبات ملتان دورحاضر کی معروف علمی شخصیت حضرت مولانا مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری کے وہ خطبات ہیں جو انھوں نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی اور اس کے دیگرکیمپسز میں اہل علم و تحقیق کے سامنے ارشاد فرمائے ہیں۔ 
    تعارف صاحب کتاب
    حضرت مولانا مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری ولی اللہی علوم و معارف اور ان کی حکمت کے اس دور میں ایسے محقق ہیں جو نہ صرف ولی اللہی علوم پر دسترس رکھتے ہیں، بلکہ سالہا سال سے ان علوم کے پڑھانے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آپ ولی اللہی علوم پر کتابی نظر کے علاوہ دورحاضر کے تقاضوں کے اعتبار سے ان علوم کا عملی اطلاق بھی جانتے ہیں۔ اس حوالے سے آپ نے امام شاہ ولی اللہ دہلوی کی چند کتابیں تحقیقات و تشریحات کے ساتھ شائع کی ہیں۔ جیسے تاویل الاحادیث اور اللمحات وغیرہ جس پر آپ اہل علم کی طرف سے بالعموم اور ولی اللہی علوم کے مشتاقان کی طرف سے بالخصوص شکریہ کے مستحق ہیں۔ 
    آپ نے ولی اللّٰہی علوم اکابر اہل علم سے بالعموم اور امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھیؒ کے شاگرد رشید مولانا غلام مصطفیٰ قاسمی رح( ڈائریکٹر شاہ ولی اللہ اکیڈمی حیدرآباد سندھ ، مدیر اعلیٰ رسائل الرحیم اور الولی) سے پڑھی ہیں۔ 
    خانقاہ رحیمیہ رائے پور کے تیسرے مسند نشین حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز رائے پوری رح اور بالخصوص امام حکمت وعزیمت حضرت مولانا شاہ سعیداحمد رائے پوری قدس سرہ کے وسیع فیوضات پائے ہیں جو حضرت امام شاہ ولی اللہ دہلوی کے غلبہ دین کی فکر کے امام اور داعی تھے۔
    اس قوم کے نوجوان امام ولی اللہ دہلوی کے غلبہ دین کی فکر پر نئی دنیا کی تعمیر کریں گے جو انسانیت کے لیے امن وخوش حالی کے اہتمام اور بھوک و بدامنی کے خاتمے پر منتج ہو کر اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کا ذریعہ بنے گی۔ 
    خطبات ملتان کاحاصل مطالعہ!
    1۔ خطباتِ ملتان وہ فی البدیہہ خطبات ہیں، جن میں تصنع اور بناوٹ نہیں ہے۔ 
    2۔ مایوسی کے اس دور میں ، یہ خطبات کسی انتظار میں رہنے کے بجائے عمل کی راہ پہ گامزن کرتے ہیں۔ 
    3۔ خطبات ملتان کے مطالعہ سے معاشرے کی تشکیل نو کا حقیقی مفہوم اور اس کی حکمت عملی سامنے آجاتی ہے۔ 
    4۔ خطباتِ ملتان درحقیقت امام ولی اللہ دہلوی کی فکر پر مدلل اور تحقیقی کتاب ہے۔یہ کتاب اس لائق ہےکہ پاکستانی جامعات میں امام ولی اللہ دہلوی کے علوم پر تحقیق کے لیے اسے داخل نصاب ہونا چاہیے۔
    5۔ اس کتاب ، خصوصاً اس کے پہلے خطبے سے نوجوان ، اسلام کے غلبہ کے حوالے سے اپنے اندر عزم وحوصلہ اور جرأت پاتے ہیں۔
    6۔ یہ کتاب ان لوگوں کے لیے ایک نعمت ہے جو امام ولی اللہ دہلوی کی کتب تک رسائی نہیں رکھتے۔ 
    7۔ یہ خطبات انتشار فکری کے شکار طبقات کے لیے سمت حیات کے تعین میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
    8۔ نوجوانوں کو سماجی کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ 
    9۔ کتاب پڑھ کر بزرگوں کا یہ قول سمجھ آتا ہے کہ "صاحب علم کی مجلس سالوں کے انفرادی مطالعہ سے زیادہ اہم ہے"۔ 
    حکیم الاسلام مولانا قاری محمد طیب رح مہتمم دارالعلوم دیوبند فرماتے ہیں کہ:
    اکابر کی کتب بھی ان کی صحبت اور مجالس کا درجہ رکھتی ہیں۔
    دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کتاب کو معاشرے کی تشکیل اور انسانیت کی فلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین!
    Share via Whatsapp